پاکستان

"یقین ہے والد نے کے ٹو چوٹی سر کرلی تھی ۔۔۔لیکن”ساجد علی سدپارہ نے اصل حقیقت بتا دی

محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کہا ہے کہ یقین ہے والد محمد علی سدپارہ نے کے ٹو  چوٹی سر کرلی تھی۔

سکردو پہنچنے کے بعد محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے  یقین ہے کہ ان کے والد اور دیگر غیر ملکی کوہ پیماوں نے چوٹی سرکر لی ہو گی۔ساجد سدپارہ نے کہا کہ آخری بار علی سدپارہ سے ملاقات بوٹل نیک پہ ہوئی، جس وقت وہ بوٹل نیک سے واپس آئے تو دن کے گیارہ بجے تھے۔محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے مزید کہا کہ میں نے انہیں  بوٹل نٹ سے اوپر جاتے دیکھا، چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر والد اور ساتھیوں کو شاید کوئی حادثہ پیش آیا ہے لیکن مجھے اُمید ہے کہ انہوں نے کے ٹو سر، کر لیا ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button