پاکستان

مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نوازکوٹیلی فون

مولانا فضل الرحمٰن نےمریم نوازکی صاحبزادی مہرالنسا کی جلد صحتیابی کیلئےدعا بھی کی

حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نوازکوٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نوازکی صاحبزادی مہرالنسا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی نائب صدرمریم نوازشریف کی بڑی صاحبزادی مہرالنسا حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں تاہم اب انہیں اسپتال سےگھ منتقل کردیا گیا ہے۔

مہرانساء گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئےحادثےکا شکارہوگئی تھیں، اسپتال میں ان کے سر کی سرجری کی گئی تھی جس کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال جاتی امراء سے گھرمنتقل کردیا گیا،ان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتربتائی گئی ہے۔ مریم نواز نے مہرالنساء کی چوٹ کے باعث حیدرآباد روانگی منسوخ کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button