پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سٹیل ملز کے بعد ریلوے بھی نشانے پر رکھ لیا گیا‘ ریلوے کوOLX پر لگانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، مسافروں کے چودہ طبق روشن کر دینے والی خبر

چین ریلوے کا سب سے بڑا خریدار ہے جو پاک ریلوے کو خریدنے میں دلچسپی بھی رکھتا ہے اس طرح ملک میں غیر ملکی اثرورسوخ بڑھے گا

سٹیل ملز کے بعد ریلوے بھی نشانے پر رکھ لیا گیا‘ ریلوے کوOLX پر لگانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، مسافروں کے چودہ طبق روشن کر دینے والی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار معظم فخر نے اپنے یوٹیوب چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سرکاری اداروں اور املاک کو فروخت کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اب حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کے بعد ریلوے کو بھی OLX پر لگا دیا ہے۔ معظم فخر نے کہا کہ حکومت پہلے ہی سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کو بے روز گاری کا تحفہ دے چکی ہے اور اب ریلوے کو بھی فروخت کر کے ہزاروں ملازمین کی نوکریاں ختم کرنے کے در پے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملازم کا بے روز گار ہونا پورے گھرانے کو معاشی مشکلات سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔ معظم فخر کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری اداروں کو فروخت کر کے ایک بار پھر اسٹیٹ انڈیا کمپنی بنانے کی کوششوں میں سرگرم ہے اور یہ بات ایک بڑی حقیقت ہے کہ چین ریلوے کا سب سے بڑا خریدار ہے جو پاک ریلوے کو خریدنے میں دلچسپی بھی رکھتا ہے اس طرح ملک میں غیر ملکی اثرورسوخ بڑھے گا اور پورا ملک ہی غیر ملکی قوتوں کے پاس گروی چلا جائے گا جو ملک کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button