پاکستانفیچرڈ پوسٹ

یوٹیلیٹی سٹورز کی آڈٹ رپورٹ میں آٹے اور چینی پر کتنے ارب کے گھپلے ہوئے؟ عوام کے ہوش اڑا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی

آڈٹ رپورٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے

یوٹیلیٹی سٹورز کی آڈٹ رپورٹ میں آٹے اور چینی پر کتنے ارب کے گھپلے ہوئے؟ عوام کے ہوش اڑا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس نے طوفان برپا کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل کی ٹیم کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی سال 2019-20 کے حوالے سے جاری کی گئی آڈٹ رپورٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اور بتایا گیا ہے کہ چینی اور آٹے کی خرید و فروخت میں 2 ارب 60 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا، ڈیفالٹرشوگرملوں سے مہنگی چینی خریدنے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 15 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جب کہ ملوں سے غیرمعیاری آٹا خریدنے کی مد میں بھی کروڑوں روپے ضائع کیے جانے کا انکشاف کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز انتطامیہ نے آٹا ملوں کی ملی بھگت سے گندم اور آٹے کی خریداری میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، جب کہ آڈٹ رپورٹ میں مختلف اشیا کی خرید و فروخت میں 32 کروڑ روپے کی بد عنوانی کی بھی نشاندہی کی گئی۔ دوسری طرف عام بازاروں کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پربھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا جب کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 27 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوچکا ہے، جس کے ساتھ ہی پچھلے تین ہفتوں میں مجموعی طور پر گھی 65 روپے فی کلو جب کہ کوکنگ آئل 44 روپے فی لٹر تک مہنگا ہوچکا ہے کیوں کہ اس سے پہلے بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے اور کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button