پاکستان

وکلا ہنگامہ آرائی؛ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتیں دوسرے روز بھی بند

اسلام آباد میں وکلا کی جانب سے ہائی کورٹ میں کی گئی توڑ پھوڑ کے دوسرے روز بھی عدالتی نظام مفلوج ہے۔

ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہورہی۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر اور باہر سیکورٹی سنبھالنے ہوئے ہے، اس کے علاوہ ریڈ زون اور سپریم کورٹ کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جب کہ سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے پر بکتر بند گاڑی کھڑیئ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے رمنہ پولیس اسٹیشن میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 30 سے زائد وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نامزد وکلا کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button