پاکستان

"حکومت سے مذاکرات ناکام”۔۔۔سرکاری ملازمین آج اسلام آباد میں دما دم مست قلندر کریں گے

حکومتی ٹیم اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونےکے بعد سرکاری ملازمین نے آج  اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔

چیف کو آرڈی نیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس رحمان باجوہ کا کہنا ہےکہ حکومتی وزراء پرویز خٹک، شیخ رشید اور علی محمد خان سے مذاکرات ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہےکہ کل حکومتی ٹیم سےگریڈ 1 تا 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے پر اتفاق ہوا تھا لیکن آج حکومتی ٹیم 24 فیصد اضافے کا فارمولا لے آئی۔رحمان باجوہ کا کہنا ہےکہ ہمیں بتایا گیا کہ 24 فیصد کا اطلاق بھی صرف گریڈ1 سے 16 تک ہوگا۔

چیف کو آرڈی نیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کے مطابق کل ملک بھر کے سرکاری ملازمین اسلام آباد پہنچیں گے اور  مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔

انہوں مزید کہا ہےکہ کل سے مطالبہ صرف تنخواہوں میں اضافہ نہیں وزیر خزانہ کی تبدیلی بھی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button