پاکستان

سینیٹ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کو پنجاب میں بڑا جھٹکا

سینیٹ انتخابات سے پہلے مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس بارے میں خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وہ اکیلے ہی نہیں دیگر ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے، متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا، عمران خان سے ایک ہی سوال ہے کہ آج کہاں ہے یوتھ؟ آج عمران خان کے ٹائیگر کہاں ہیں؟ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا لیکن جب عوام کے ہی مسائل حل نہیں ہونے تو پھر کیا فائدہ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button