پاکستان

ہم آپ کو نوکریاں تو نہیں دے سکتے بلکہ کاروبار کے لئے یہ چیز لے لیں؟ وزیراعظم عمران خان کی حیران کن پیشکش نے تہلکہ مچا کر رکھ دیا

ہم آپ کو اپنا بزنس کرنے کیلئے مدد کریں گے، اس کے لیے احساس پروگرام کے تحت مدد کی جائے گی‘ سلائی مشینیں دی جائیں گے

ہم آپ کو نوکریاں تو نہیں دے سکتے بلکہ کاروبار کے لئے یہ چیز لے لیں؟ وزیراعظم عمران خان کی حیران کن پیشکش نے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو اپنا بزنس کرنے کیلئے مدد کریں گے، اس کے لیے احساس پروگرام کے تحت مدد کی جائے گی، مثال کے طور پر سلائی مشین لے لیں یا کوئی چھوٹی دوکان لگالیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے لوگ جن کے لیے گزارہ کرنا مشکل ہے ان کی مدد کی جائے، اس کے لیے حکومت احساس کفالت پروگرام کے ذریعے سے پیسے بانٹ رہی ہے، جس کے تحت آج سے 12ہزار روپے فی کس ملے گا، اس میں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یہ صرف مستحق لوگوں کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر کام شروع ہو چکا ہے، جس کے تحت گھروں کی تعمیر کے لیے سود کے بغیر قرضے دیں گے، کمزور طبقے کی مالی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ احساس کفالت پروگرام کوئی احسان نہیں ہے بلکہ ہم مستحقین کی مدد کرتے رہیں گے، جس کے لیے ہم غریب اور نادار لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے کی بھی سہولت دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button