پاکستان

نوازشریف پاکستان کیسے آ سکتے ہیں؟ شیخ رشید نے واضح کر دیا

نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی پاسپورٹ کی مدت 16 فروری کو ختم ہونی ہے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی اگر وہ واپس آنا چاہیے تو ہائی کمیشن واپسی کی چٹ جاری کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی پاسپورٹ کی مدت 16 فروری کو ختم ہونی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ 16 فروری کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی، نوازشریف واپس آنا چاہیں تو پروٹیکٹو سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ نوازشریف واپس آنا چاہیں تو ہائی کمیشن ان کو واپسی کی چٹ جاری کردے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button