پاکستان

مظفر گڑھ میں فلور ملز سے سرکاری آٹا چوری کرنے میں ملوث کون نکلا؟ بریکنگ نیوز

مظفرگڑھ میں پریس کلب چوک پر مبینہ طور پر سرکاری آٹا چوری کرنے کا سلسلہ جاری تھا اور مبینہ طور پر ٹائیگر فورس کا رضا کار سرکاری آٹا ایجنسیوں کو بھجوارہا تھا

صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں فلور ملز سے سرکاری آٹا چوری کرنے میں مبینہ طور پر ٹائیگر فورس کا اہلکار ملوث نکلااس حوالے سے بریکنگ نیوز سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ میں پریس کلب چوک پر مبینہ طور پر سرکاری آٹا چوری کرنے کا سلسلہ جاری تھا اور مبینہ طور پر ٹائیگر فورس کا رضا کار سرکاری آٹا ایجنسیوں کو بھجوارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فوٹیج بنانے اور صحافیوں کے پوچھنے پر ٹائیگر فورس کے رضا کار نے موبائل فون چھینے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، اطلاع پر تھانہ سول لائن پولیس نے ٹائیگر فورس کے رضا کار کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آٹے کی مبینہ چوری کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے، ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ٹائیگر فورس کے دوسرے ساتھی رضا کار کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا ایجنسی پر بھیجا جارہا تھا جو غیرقانونی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button