پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سینیٹ الیکشن کی تیاریاں‘ اپوزیشن اتحاد نے اراکین اسمبلی اور امیدواروں سے رابطے تیز کر دیئے‘ کیا کھچری پک رہی ہے؟ سنسنی خیز خبر منظر عام پر آگئی

سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی پی ڈی ایم نے رابطے تیز کردیے، سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے حکمت عملی پر کام شروع کردیا گیا

سینیٹ الیکشن کی تیاریاں‘ اپوزیشن اتحاد نے اراکین اسمبلی اور امیدواروں سے رابطے تیز کر دیئے‘ کیا کھچری پک رہی ہے؟ سنسنی خیز خبر منظر عام پر آگئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماں کے درمیان بات چیت کا بنیادی موضوع سینیٹ الیکشن رہا جب کہ اس دوران سیاسی معاملات اور لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، مسلم لیگ ن کے قائد اور پی ڈی ایم سربراہ نے اتفاق کیا کہ سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑے جائیں، جس کئے لیے پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرے کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماوں نے سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ لانگ مارچ بھرپور طریقہ سے کرنے پر بھی دونوں رہنماوں میں اتفاق پایا گیا جب کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اپوزیشن کے دھرنے سے متعلق معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے، نامزد امیدواروں کے نام 14 فروری کو لگائے جائیں گے جس کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button