پاکستان
باجوڑ میں راکٹ حملوں میں ایک کمسن بچہ شہید،7 زخمی،پاکستان کی مذمت
افغانستان کی حدود سے باجوڑ میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 5 سالہ بچہ شہید اور بچی سمیت7 بچے زخمی ہوگئے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے پاکستانی حدود میں 5 راکٹ فائر کیے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے راکٹ لغارائی سیکٹر اور سراکائی ٹاپ باجوڑ کی طرف فائرکیےگئے، راکٹوں کی زد میں آکر باجوڑ میں 5 سال کا بچہ شہید ہوگیا۔
دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ حملے کی زد میں آکر بچی سمیت 7 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔