پاکستان

"لاپتہ افراد کیس”۔۔۔ 102 افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق

کمیشن برائے بازیابی لاپتہ افراد کی سماعت کے دوران 102 لاپتہ افراد کے گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم حکومتی کمیشن جمالی ہال کوئٹہ میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کررہا ہے۔کمیشن بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق جج فضل الرحمان کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کر رہاہے جس میں مزید 113 لاپتا افراد کے کیسز سنے گئے جن میں 13 کیسز ریگولر کاز لسٹ کے تھے جب کہ 100 لاپتا افراد کی نئی لسٹ وفاقی حکومت کی جانب سے کمیشن کو بھجوائی گئی تھی۔

تمام کیسز کی سماعت کے بعد 102 لاپتا افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی  جن میں 97 کا تعلق ضلع کیچ ، چار کا لسبیلہ اور ایک کا خاران سے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button