پاکستان

وزیرِاعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے;اہم فیصلے متوقع

وزیرِاعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیرِ اعظم عمران خان کو سینیٹ الیکشن اور پنجاب کے سیاسی و انتظامی امور پر بریف کریں گے۔لاہور میں وزیرِاعظم عمران خان صحت کے شعبے سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور متعلقہ حکام انہیں بریف کریں گے۔

دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو خوراک کے شعبے میں حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button