پاکستان

سینٹ اتخابات فیصل واوڈا کےگلےکا کانٹا بن گئے

وفاقی وزیرکےخلاف لیگی رہنما محمد جاوید خالد نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کےبعد صوبائی الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائرکردی

سینیٹ انتخابات سےقبل وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کےلیےایک اورمشکل کھڑی ہوگئی۔ وفاقی وزیرکےخلاف لیگی رہنما محمد جاوید خالد نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کےبعد صوبائی الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائرکردی۔ محمد جاوید خالد کاکہنا تھا کہ فیصل واوڈا دوہری شہریت کےحامل ہیں،انہوں نےجھوٹ بولا،وہ صادق اورامین نہیں رہے۔ فیصل واوڈا جب الیکشن کمیشن میں اپنا فارم جمع کروائیں گے تواس کا جائزہ لیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرالیکشن کمیشن نےفیصل واوڈا کونا اہل قراردیا تووہ سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا دوہری شہریت کیس کی آئندہ سماعت 24  فروری کوہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button