پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ترقیاتی فنڈز کیس‘ مجھ سے پہلے فیصلے کی کاپی میڈیا کوکیسے دے دی گئی؟ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ قاضی نے قانون یاد دلا دیا

حیران ہوں مجھے ابھی تک آرڈر کی فائل موصول کیوں نہیں ہوئی، کیس کے تحریری فیصلے کی کاپی مجھے نہیں دی گئی،برائیکرم مقدمے کی فائل فراہم کی جائے

ترقیاتی فنڈز کیس‘ مجھ سے پہلے فیصلے کی کاپی میڈیا کوکیسے دے دی گئی؟ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ قاضی نے قانون یاد دلاتے ہوئے سب رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیر اعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس کے فیصلے کی کاپی طلب کرلی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا گیا ہے جس میں معزز جج نے کہا ہے کہ حیران ہوں مجھے ابھی تک آرڈر کی فائل موصول کیوں نہیں ہوئی، کیس کے تحریری فیصلے کی کاپی مجھے نہیں دی گئی, برائیکرم مقدمے کی فائل فراہم کی جائے تاکہ فیصلہ پڑھ سکوں۔

جسٹس قاضی فائز نے خط میں کہا کہ عدالتی روایت کیمطابق بینچ کاحصہ بننے والیججزکو فیصلیکی کاپی دی جاتی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کو فیصلیکی کاپی موصول ہوئی مگرمجھے نہیں۔ جسٹس قاضی فائز نے سوال کیا کہ مجھے کاپی فراہم کرنے سے پہلے میڈیا کو کیسے دے دی گئی؟ فیصلہ میڈیا کو جاری کرنے کا آرڈر کس نے دیا؟ مجھ سے پہلے میڈیا کے ذریعے کیس کے فیصلے سے پوری دنیا کو پتا چل چکا تھا،مجھے کیوں اس فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button