پاکستان

فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردار، اب کیا کریں گے؟ اور ان کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟ تہلکہ خیز خبر آنے کے بعد طوفان برپا ہوگیا

تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے قانون کی خلاف ورزی کی‘ اس کی دوہری شہریت تھی، اب وہ قومی اسمبلی سیٹ چھوڑ رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردار، اب کیا کریں گے؟ اور ان کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟ تہلکہ خیز خبر آنے کے بعد طوفان برپا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کا رکن ہونے کے باوجود سینیٹر بنایا جا رہا ہے،اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرٹ پر سینٹ ٹکٹ دیں گے۔ سیف اللہ نیازی اور شہزاد اکبر کا کیا میرٹ ہے۔ہر پارٹی میں سینٹ کا میٹر ایک ہے جسے خوشاآمد کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا نے قانون کی خلاف ورزی کی۔اس کی دوہری شہریت تھی، اب وہ قومی اسمبلی سیٹ چھوڑ رہے ہیں۔ہارون الرشید نے کہا کہ فیصل واوڈا اچھا بولتا ہے، یعنی کام نہ کرے صرف بولنا آتا ہو، یہ وازراتیں نہیں چلا سکتے انہیں صرف بولنا آتا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، جن میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد شامل ہیں، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ نے ان کے ناموں کی منظوری دی۔ اس کی تصدیق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کی، انہوں نے بتایا کہ تحرک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں، اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button