پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں بس عوام کو ایک بار یہ موقع دیں پھر دیکھیں؟ ن لیگی رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیران کن حقائق بتا دیئے

2013 کے الیکشن میں بھی عوام کو حقیقی نمائندوں کے انتخاب کا موقع نہیں ملا، آخری باری جس کی لگنی تھی لگ گئی، اب مزید باری نہیں چلنی

حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں بس عوام کو ایک بار یہ موقع دیں پھر دیکھیں؟ ن لیگی رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیران کن حقائق بتا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو کسی کو گرانے کی ضرورت نہیں ہے بس ایک بار عوام کو اپنی حقیقی رائے کے اظہار کا موقع دیں، 2013 میں بھی عوام کو موقع نہیں ملا بلکہ کسی الیکشن میں عوام کو یہ موقع نہیں دیا گیا تاہم ماضی کو کریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے ایک کمیشن بنادیں، جس میں سب سے پہلے میں خود پیش ہونے کو تیار ہوں، جس میں بتاوں گا کہ میرے پاس کیا حقائق ہیں، کیوں کہ 2013 کے بعد 2018 بھی آگیا کیا ہمارا ملک ترقی کر رہا ہے، اگر ملک ترقی کرتا تو میں کہتا کہ دھاندلی بہت اچھی چیز ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم سب نے ماضی سے سبق حاصل کرلیے ہیں، جس کے بعد سب کا اتفاق ہے کہ ہم اگر وہی سیاست کرتے رہے جو ماضی میں ہوئی ہے تو ملک نہیں چلے گا، ہمیں اس نظام کو بدلنا پڑے گا اور راستہ آئین کا راستہ ہے کیوں کہ خواہشات جو بھی ہوں ملک کے حقائق بہت مختلف ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button