پاکستان

دولہے کی گاڑی پر فائرنگ، گود میں بیٹھا بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کیماڑی مسان چوک میں دولہے کی گاڑی پر فائرنگ  سے دولہےکی گود میں بیٹھا بچہ جاں بحق جبکہ دولہا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچےکی شناخت 11 سالہ سریش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم واردات کے بعد با آسانی فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پرواقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی پر ایک ہی گولی چلائی جو بچے کو لگی  جبکہ ملزم فرار ہو گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button