پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کےپاس مذید کتنی ویڈیوزہیں؟سلیم صافی نےبجلیاں گرادیں

عمران خان کےپاس مذید کتنی ویڈیوزہیں؟لوٹا کریسی کا خاتمہ کرنا مقصد تھا تو ایسی شخصیت کو ٹکٹ کیوں دیا جس پرکرپشن کےالزامات تھے

صحافی اورتجزیہ کارسلیم صافی نےکہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کےپاس مذید کتنی ویڈیوزہیں؟لوٹا کریسی کا خاتمہ کرنا مقصد تھا تو ایسی شخصیت کو ٹکٹ کیوں دیا جس پرکرپشن کےالزامات تھےاورجس کوپی ٹی آئی سےنکال دیا گیا تھا،سلیم صافی نے لکھا کہ عمران خان اگر سینیٹ انتخابات میں پیسے کے کھیل کو ختم کرنا چاہتے تھے تو پھر انہوں نے پارٹی کے لوگوں کی بجائے نووارد ارب پتیوں کو ٹکٹ کیوں دیے؟ اور بعض ایسے ممبران کو کیوں بچایا جو ضمیر فروشی کے مرتکب ہوئے تھے؟ خان صاحب نے جن لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ان میں تین ایم پی ایز بابر نسیم ، معراج ہمایوں اور امجد آفریدی کا پی ٹی آئی سے تعلق بھی نہیں تھا۔

اسی طرح ان نکالے جانے والوں میں ایک نام عارف یوسفزئی کا بھی تھا جنہوں نے خان صاحب کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا ۔ چنانچہ ان کو منانے کے لئے نہ صرف پارٹی رہنمائوں کوان کے گھر بھیجا گیا بلکہ اب ان کو پارٹی عہدہ بھی دیا گیاہے ۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے یہ ممبران پیپلز پارٹی نے توڑے تھے لیکن صرف ایک ہفتہ بعد عمران خان نے اپنے چیئرمین سینیٹ کے لئے پیپلز پارٹی کے ان سینیٹروں سے ووٹ مانگا بلکہ اپنے سینیٹروں کا ووٹ بھی پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کے حق میں استعمال کیا۔

اب اگر وہ واقعی اس گند کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو کیا نئے انتخابات کا طریقہ کاربدلنے سے قبل یہ ضروری نہیں کہ کہ وہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنا کر گزشتہ سینیٹ انتخابات میں ہونے والی خرید و فروخت اور چیئرمین سینیٹ کے عدم اعتماد کے معاملے کی انکوائری کروا ئیں اور جو لوگ ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب پائے جائیں ، پہلے ان پر سینیٹ کے دروازے بند کئے جائیں نہیں تو اپوزیشن کے اس دعوے کو درست سمجھا جائے گا کہ مقصد سینیٹ کے انتخابی عمل کو شفاف بنانا نہیں بلکہ اپنے چہیتوں اور چند مزید ارب پتیوں کو منتخب کرواناہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button