پاکستانفیچرڈ پوسٹ

زرداری اور عمران خان ایک دوسرے کےووٹ توڑنےمیں ملوث،چشم کشا انکشافات

پی ٹی آئی کےممبران زرداری نےکب اورکیوں توڑے تھے،عمران خان نےچئیرمین سینٹ کے لئے پی پی پی سے ووٹ کب مانگےتھے؟چشم کشا انکشافات سامنےآگئے

پی ٹی آئی کےممبران زرداری نےکب اورکیوں توڑے تھے،عمران خان نےچئیرمین سینٹ کے لئے پی پی پی سے ووٹ کب مانگےتھے؟چشم کشا انکشافات سامنےآگئے،کھوج نیوزکےمطابق عمران خان اگرسینیٹ انتخابات میں پیسے کے کھیل کو ختم کرنا چاہتے تھے تو پھر انہوں نے پارٹی کے لوگوں کی بجائے نووارد ارب پتیوں کو ٹکٹ کیوں دیے؟ اور بعض ایسے ممبران کو کیوں بچایا جوضمیرفروشی کے مرتکب ہوئے تھے؟ خان صاحب نے جن لوگوں کو پارٹی سے نکالنےکا اعلان کیا ان میں تین ایم پی ایز بابرنسیم ،معراج ہمایوں اورامجد آفریدی کا پی ٹی آئی سے تعلق بھی نہیں تھا۔ اسی طرح ان نکالے جانے والوں میں ایک نام عارف یوسفزئی کا بھی تھا جنہوں نے خان صاحب کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا ۔ چنانچہ ان کومنانےکےلئےنہ صرف پارٹی رہنمائوں کوان کےگھربھیجا گیا بلکہ اب ان کوپارٹی عہدہ بھی دیا گیاہے ۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے یہ ممبران پیپلز پارٹی نے توڑے تھے لیکن صرف ایک ہفتہ بعد عمران خان نے اپنے چیئرمین سینیٹ کے لئے پیپلز پارٹی کے ان سینیٹروں سے ووٹ مانگا بلکہ اپنے سینیٹروں کا ووٹ بھی پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کے حق میں استعمال کیا۔ اب اگر وہ واقعی اس گند کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو کیا نئے انتخابات کا طریقہ کاربدلنے سے قبل یہ ضروری نہیں کہ کہ وہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنا کر گزشتہ سینیٹ انتخابات میں ہونے والی خرید وفروخت اورچیئرمین سینیٹ کے عدم اعتماد کےمعاملے کی انکوائری کروا ئیں اور جو لوگ ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب پائے جائیں ، پہلے ان پرسینیٹ کے دروازے بند کئے جائیں نہیں تو اپوزیشن کے اس دعوے کو درست سمجھا جائے گا کہ مقصد سینیٹ کے انتخابی عمل کو شفاف بنانا نہیں بلکہ اپنے چہیتوں اورچند مزید ارب پتیوں کومنتخب کرواناہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button