پاکستان

چھٹی کے روز کس کس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج چُھٹی کے روز بھی جاری رہا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مزید تین امیدواروں عون عباس ، ملک ظہیر کھوکھر اور فوزیہ ارشاد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ بلوچستان عوامی پارٹی  کے4، نیشنل پارٹی کے ایک اور سربراہ بی این پی عوامی میر اسراراللہ زہری نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔پی ٹی آئی کے عبدالقادر کی جگہ ٹکٹ حاصل کرنے والے ظہور آغا نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ کروانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button