پاکستان

"بزنس حب” کی خاطر لاہور کی تاریخی نرسریاں ختم

پنجاب حکومت نے گلبرگ میں بزنس حب کی تعمیر کے لیے 50 سال پرانی پودوں کی نرسریوں کو ختم کردیا ہے جب کہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ نرسریاں سرکاری اراضی پر بنائی گئی تھیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کلمہ چوک لاہور کے قریب گزشتہ 50 سال سے موجود 7 نرسریوں کوختم کردیا ہے اور یہاں موجود پودے متبادل جگہ منتقل کئے جارہے ہیں۔ یہ جگہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملیکت ہے جو نرسری مالکان نے لیز پر لے رکھی تھی تاہم اب حکومت نے وہ لیز ختم کردی ہے، حکومت والٹن ایئرپورٹ اوران نرسریوں کی جگہ پر بین الاقوامی معیارکے مطابق بزنس حب بنانے جارہی ہے۔

ایک نرسری کے مالک علی اکبر نے کہا انہوں نے سرکاری اراضی پرقبضہ نہیں کیا تھا بلکہ لیزپرتھے، دوہزاربیس تک وہ باقاعدہ کرایہ جمع کرواتے رہے ہیں تاہم اس کے بعد حکومت نے وہ لیزختم کردی۔ انہوں نے کہا حکومت نے مذاکرات کے دوران متبادل جگہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی جو جگہ دی گئی ہے وہ عارضی ہے۔ ہم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ہمیں گلبرگ کے کسی علاقے میں مستقل بنیادوں پر جگہ فراہم کردی جائے ہم تمام نرسریوں والے وہاں اپنی مدد آپ کے تحت جدیدطرزکا پارک اورنرسریاں بنائیں گے ،یہ پارک پی ایچ اے کی ملکیت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button