پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا بحری امن مشق کا معائنہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحری امن مشق کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  امن مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزشامل ہیں جبکہ مشقوں میں میری ٹائم انسداد دہشت گردی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امن مشقوں میں 40ملکوں کی نیول فورسزکی شرکت کی جبکہ جنرل ندیم رضانے مشقوں میں فورسز کی پیشہ وارانہ مہارتوں کوسراہا۔

اس موقع پر جنرل ندیم رضا کا کہنا تھاکہ پاکستان خطے میں پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پرکاربند ہے، مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button