پاکستان

حکومت نے4 کمپنیوں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی

پاکستان نے 4 کمپنیوں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

حکومت پاکستان نے کابینہ اجلاس میں وزارت صحت کی اپیل پر مشاورت کے بعد ابتدائی طور پر نجی سیکٹر کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین درآمد کیے جانے کے بعد من مرضی کے دام شہریوں کو فروخت کی اجازت دے دی۔ ویکسین کی قیمت کا تعین نہ ہونے کے سبب منافع خوری پر قابو کیسے ہو گا؟ اس سوال کے جواب میں ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کمپنیوں کو ڈاکومنٹ میسر نہیں اور نہ ہی عالمی سطح پر نجی سیکٹر کی جانب سے ویکسین کی قیمت طے کی گئی ہے۔

فی الحال ایسے شہری جو ویکسین خرید کر مستفید ہونا چاہیں ان کی سہولت کے لیے نجی سیکٹر کو ویکسین کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button