پاکستان

ایم این اے سمیت 4 افراد کا قاتل 15 سال بعد لاہور سے گرفتار

لالہ موسیٰ میں 15 سال پہلے رکن قومی اسمبلی سمیت چار افراد کو قتل کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن میاں شفقت کے مطابق ملزم مزمل حسین نے 2005 میں لالہ موسیٰ میں 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، مقتولین میں ایم این اے منظور حسین شاہ، غلام علی، اشرف اور اقبال شامل تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے شاہدرہ سے گرفتار کیا، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ دیرینہ دشمنی پر چاروں افراد کو اُس وقت قتل کیا تھا جب وہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button