پاکستان

لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن اتحاد کی منصوبہ بندی تبدیل، ملک کے کس علاقہ پر توجہ دی جائے گی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف لانگ مارچ کامیاب بنانے کے پیش نظر کارکنان کو نکالنے کے لیے جنوبی پنجاب پر فوکس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی منصوبہ بندی تبدیل، ملک کے کس علاقہ پر توجہ دی جائے گی؟ بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف لانگ مارچ کامیاب بنانے کے پیش نظر کارکنان کو نکالنے کے لیے جنوبی پنجاب پر فوکس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی قیادت کو جنوبی پنجاب سے پچاس ہزار کارکنان لانے کا ٹاسک سونپا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جاتی امراء میں لیگی رہنماؤں میں غیر رسمی بات چیت ہوئی جس میں لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جنوبی پنجاب سے متاثر کن تعداد میں عوام کو نکالنے پر زور دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وسطی پنجاب سے متاثر کن تعداد میں کارکنان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں شرکت کا امکان معدوم لگ رہا ہے اس لیے فوکس ہوگا کہ جنوبی پنجاب سے کارکنان کولانگ مارچ میں شرکت کے لیے ذہنی طور پر تیا ر کیا جائے، اس سلسلے میں مارچ کے شروع میں مقامی سطح پر جلسے بھی منعقد کرنے کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پی ڈی ایم حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس سے ملک میں ایک بحران یقینا پیدا ہو جائے گا۔ لیکن فی الوقت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے لانگ مارچ کی کامیابی کے امکانات معدوم ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سینیٹ انتخابات کے بعد 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ میں اپنے متفقہ امیدوار لانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button