پاکستان

فروری کا بل عوام کی چیخیں نکال دے گا،سنسنی خیزدعویٰ

سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ فروری کا بل آئےگا توعوام کی چیخیں نکل جائیں گی

اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینئررہنما اورسابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ فروری کا بل آئےگا توعوام کی چیخیں نکل جائیں گی۔ کراچی میں میڈیا سےگفتگومیں مفتاح اسماعیل نےکہا کہ نئےٹیرف کےمطابق گھریلوصارفین کےلئے 23 روپےیونٹ ہے۔ انہوں نےکہا کہ بجلی کا فی یونٹ انڈسٹریزکےلئے 22 روپےکا ہے،مسلم لیگ ن بجلی کی نئی قیمتوں کومسترد کرتی ہے۔ ن لیگی رہنما نےمزید کہا کہ اتنی منہگائی کےباوجود بھی ملک میں سرکلرڈیٹ برقراریے، 15 دن میں ڈالر 30 پیسےبڑھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکےنام پرعوام کی جیب پرڈاکا ڈالا جارہا ہے،ایل این جی سےیہ قیمت 6 روپےسےزیادہ نہیں ہوتی۔ مفتاح اسماعیل نےیہ بھی کہا کہ ڈیزل کی بجلی 20 روہےاورفرنس ائل کی 22 روپےہوتی یے، تحریک انصاف کی بدعنوانی کی قیمت عوام کیوں دیں؟ ن لیگی رہنما نےکہا کہ 4 روپے 32 پیسےقیمت بڑھی تومہنگائی کا طوفان آئےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button