پاکستان

سینیٹ انتخابات میں عمران خان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین اندر کھاتے کونسا قدم اٹھائیں گے؟ کہانی کھل کر سامنے آگئی

ہوسکتا ہے جہانگیر ترین بھی وزیراعظم کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بدلہ لیں جو ان کیساتھ شوگر کمیشن میں ہوا: بریگیڈئیر (ر)فاروق حمید خان

سینیٹ انتخابات میں عمران خان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین اندر کھاتے کونسا قدم اٹھائیں گے؟ کہانی کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈئیر (ر)فاروق حمید خان کا سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا ایسا کلچر ہے کہ سیاسی صورتحال میں جور توڑ کے لیے پیسے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمارے سیاسی کلچر میں برادری کا نظام، قبائلی نظام بہت اہمیت رکھتے ہیں۔بلوچستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں پر بھی ایک مخصوص قسم کا سیاسی کلچر ہے۔وہاں بڑے بڑے وڈیرے اور قبائلی سردار اپوزیشن اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔اس وقت جو ہم ہلچل سن رہے ہیں یہ اچھی بات ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ہم اتنی سیٹیں جیت جائیں گے۔

یہ سینیٹ الیکشن اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ پہلی مرتبہ پی ٹی آئی پوری طاقت سے آ رہی ہے۔بریگیڈئیر (ر)فاروق حمید خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کوئی سرپرائز بھی مل سکتا ہے۔ایک خبر یہ بھی آ رہی ہے کہ جہانگیر ترین کا ساتھ پنجاب میں جو گروپ ہے وہ کوئی سرپرائز دے،ہوسکتا ہے جہانگیر ترین بھی سینیٹ الیکشن میں بدلہ لیں جو ان کے ساتھ شوگر کمیشن میں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button