پاکستان

وزیراعظم عمران خان کو تعلیم سے زیادہ کس چیز سے پیار ہے؟ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے حیران کن دعویٰ کر کے ملک بھر میں کھلبلی مچا کر رکھ دی

عمران خان کو شریف اور پڑھے لکھے لوگ نہیں چاہئیں، ان کو پیسوں والے خرچہ کرنے والے لوگ چاہئیں

وزیراعظم عمران خان کو تعلیم سے زیادہ کس چیز سے پیار ہے؟ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے حیران کن دعویٰ کر کے ملک بھر میں کھلبلی مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عون عباس پبی کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکنوں میں سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عون عباس بپی باہر سے پڑھ کر آئے ہیں۔ عون عباس کو نو سے دس سال پارٹی میں ہو گئے تھے۔ پارٹی کے جلسے جلوسوں میں انہوں نے بڑھ کر حصہ لیا۔ اپنی چیزیں بیچ بچا کر عون عباس نے سیاست کی۔ 2018 میں ہونے والی ملاقات سے متعلق رؤف کلاسرا نے کہا کہ 2018 میں عون عباس کافی پر امید تھے کہ میری عمران خان، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے، میری پارٹی کے لیے بہت سے خدمات ہیں، مجھے ایم این اے کا ٹکٹ پکا ملے گا۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ میں نے عون عباس بپی سے کہا کہ میں تمہارے ساتھ شرط نہیں لگاتا لیکن عمران خان آپ کو ٹکٹ نہیں دے گا۔ عون عباس نے مجھ سے کہا کہ ہو ہی نہیں سکتا، عمران خان نے مجھے خود کہا ہے۔ اور پھر وہی ہوا 2018 کے انتخابات میں عون عباس بپی کو ٹکٹ نہیں مل سکا کیونکہ اس کے مقابلے میں عامرڈوگر بھی ٹکٹ کے امیدوار تھے اور ذاتی ووٹ بنک رکھنے اور گرانڈ ورک کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے انہیں ٹکٹ دے دیا تھا، عون عباس کو ایم پی اے کا ٹکٹ تک نہیں دیا گیا۔ رؤف کلاسرا نے کہا تھا کہ عمران خان کو شریف اور پڑھے لکھے لوگ نہیں چاہئیں، ان کو پیسوں والے خرچہ کرنے والے لوگ چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button