پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ عوام کی جیبوں پر بوجھ ڈالنے کا حکومتی منصوبہ کھل کر سامنے آگیا

اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے اور تجویز دی ہے کہ پٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا جائے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ عوام کی جیبوں پر بوجھ ڈالنے کا حکومتی منصوبہ کھل کر سامنے آگیا جس نے عوام میں تھرتھرلی مچا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے اور تجویز دی ہے کہ پٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا جائے۔ اوگرا نے سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیو 21 روپے 4 پیسے اور ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button