پاکستان

اسے کسی شخص کو سینئر نہیں بنائیں گے جس نے یہ کام کیا ہوگا؟ عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کا محاذ بھی خود سنبھال لیا

پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے،پارٹی کارکنان کی خواہشات کااظہار کرتے ہیں،کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے

اسے کسی شخص کو سینئر نہیں بنائیں گے جس نے یہ کام کیا ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کا محاذ بھی خود سنبھال لیا جس کے بعد سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ ٹکٹوں میں تبدیلی کاعندیہ دیدیا، وزیراعظم نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے،پارٹی کارکنان کی خواہشات کااظہار کرتے ہیں،کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا،وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کافیصلہ کیاہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کی ٹکٹیں واپس ہونے کاامکان ہے،خیبرپختونخوا سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جاسکتی ہیں۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں،فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔پارٹی رہنماں نے کارکنوں کے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کاالزام ہے،نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کیلئے کوئی خدمات نہیں ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹکٹوں میں تبدیلی کاعندیہ دیدیا، وزیراعظم نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے،پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں،کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے،چاروں افراد پر الزامات کی خود تحقیقات کروں گا۔پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق آئندہ 24 گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button