پاکستان

سینیٹ کے ٹکٹ کس کس کو فروخت کیے گئے؟ اور عمران خان کے خلاف بغاوت کیوں ہوئی؟ مسلم لیگ ن نے نیا کٹا کھول کر سب کو حیران کر دیا

پارٹی کی بغاوت نے عمران صاحب کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی، قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور بلیک میل کرنے کیلئے کر رہے تھے

سینیٹ کے ٹکٹ کس کس کو فروخت کیے گئے؟ اور عمران خان کے خلاف بغاوت کیوں ہوئی؟ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے نیا کٹا کھول کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی بغاوت نے عمران صاحب کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی، قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لئے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود آٹا چینی دوائی چوری میں پکڑے گئے، انہوں نے دوسروں پہ الزام لگایا خود گیس بجلی اور ایل این جی چوری میں پکڑے گئے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب خود فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے کی چوری ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی، عمران صاحب جس چیز کا شور کرتے ہیں اور نوٹس لیتے ہیں اسی میں خود چور نکلتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button