پاکستان

جنرل قمر جاوید باجوہ  تھر پہنچ گئے، فوجی مشق ’جدار الحدید‘کا معائنہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے تھر کے علاقے چھور میں ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقے میں جاری فوجی مشق ’جدار الحدید‘ کا معائنہ کیا اور فارمیشنز کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مشق کے اعلیٰ تربیتی معیار کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور آپریشنل تیاریاں ہی امن کی ضمانت ہوتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں فارمیشنز کی صحرا میں آپریشنل تیاریوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور مشق میں شریک فوجی جوان گزشتہ دو ہفتوں سے سخت ماحول میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button