پاکستان

ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں سپاہی شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں  فرنیٹیر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کلے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کیچ میں ہوشاب ہائی وے پر دہشتگردوں  نے  ایف سی بلوچستان کی پوسٹ پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ  دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقہ سیل کرکے سرچ آپریشن  کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button