پاکستان

نجی اللہ خٹک سینٹ الیکشن سےآؤٹ فیصل واوڈا کوگرین سگنل

وزیراعظم کی سربراہی میں پی ٹی آئی نےنجی اللہ خٹک سےٹکٹ واپس لینےجب کہ فیصل واوڈا کوبرقراررکھنےکا فیصلہ کیا ہے

بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا اور  سیف اللہ ابڑو کو دیا ہوا ٹکٹ برقرار رکھنے جب کہ نجی اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات پر غور کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے نجی اللہ خٹک اور تحریک انصاف سندھ نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کی نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے بھی عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا اور پھر کارکنان کے شدید احتجاج کے بعد پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button