پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خاتون اوّل بشریٰ بی بی کا جادو نا چل سکا، عمران خان نے شادی کروانے والی اہلیہ کی سہیلی کو سینیٹ الیکشن کی ٹکٹ نا دے کر سرخ جھنڈی دکھا دی

سینیٹ میں پنجاب سے خواتین کی اکلوتی نشست پر پی ٹی آئی ڈاکٹر زرقا کو پہلے ہی ٹکٹ جاری کر چکی ہے، فرح بی بی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا

خاتون اوّل بشریٰ بی بی کا جادو نا چل سکا، عمران خان نے شادی کروانے والی اہلیہ کی سہیلی کو سینیٹ الیکشن کی ٹکٹ نا دے کر سرخ جھنڈی دکھا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے فرح بی بی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں دیا بلکہ وہ کورنگ امیدوار ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سینیٹ میں پنجاب سے خواتین کی اکلوتی نشست پر پی ٹی آئی ڈاکٹر زرقا کو پہلے ہی ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔ فرح بی بی پارٹی کا حصہ ہیں اور پچھلے کئی سالوں سے جماعت میں ایکٹو ہیں۔انہوں نے سینیٹ کے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں جو ان کا حق ہے، وہ پارٹی کی کورنگ امیدوار ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق فرح بی بی اپنا بزنس کرتی ہیں۔ ہمیں خواتین کو آگے آنے کا موقع دینا چاہئے نہ کہ ان پر بے جا تنقید کرنی چاہیے،پارٹی کے ہر عہدیدار اور ممبر کا حق ہے کہ وہ کاغذات جمع کروائے، اس میں خاتون اول پر تنقید کر نا اور ان کو بے جا اس معاملے میں لانا درست نہیں ہے۔ خیال رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ تحریک انصاف نے خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح کو سینیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button