پاکستان

پنجاب بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت قابو سے باہر ہو گئی، چکن کتنے کا کلو ہوگیا؟ قیمتوں کی اڑان دیکھ کر عوام کے ہاتھوں کے طوطے بھی اڑ گئے

لاہور سمیت پنجاب میں چکن کی قیمت قابو سے باہر ہو گئی‘ مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گیا‘ زندہ مرغی دو سو بیس روپے تک جا پہنچی

پنجاب بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت قابو سے باہر ہو گئی، چکن کتنے کا کلو ہوگیا؟ قیمتوں کی اڑان دیکھ کر عوام کے ہاتھوں کے طوطے بھی اڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں چکن کی قیمت قابو سے باہر ہو گئی‘ مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمت کو لگنے والے پر کاٹے نہیں جا سکے۔ مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے پر پہنچ گیا۔ زندہ مرغی دو سو بیس اور صاف گوشت تین سوساٹھ روپے کلوگرام کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔ مہنگائی سے تنگ عوام چکن مہنگا ہونے پر پھٹ پڑے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت فارمر کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مہنگائی میں فوری کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button