پاکستان

خواجہ آصف کی طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا

خواجہ آصف کو نظر کے مسائل کی وجہ سے میواسپتال لایا گیا جہاں معائنے کے دوران ان کی آنکھوں میں سفید موتیا پایا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو طبیعت ناساز ہونے پر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے میو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

چیف ایگزیکٹوآفیسرمیو اسپتال لاہور پروفیسر اسد اسلم نے بتایا کہ خواجہ آصف کو نظر کے مسائل کی وجہ سے میواسپتال لایا گیا جہاں معائنے کے دوران ان کی آنکھوں میں سفید موتیا پایا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف صحت مند ہیں اور ان کیکورونا سمیت دیگرضروری ٹیسٹ کیے گئیہیں جن کی رپورٹس 24گھنٹوں میں آنیکی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف کے آپریشن کا فیصلہ 17 فروری کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button