پاکستان

"بھٹو زندہ ہے”۔۔۔ پیپلزپارٹی نے سندھ کے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر کے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 پر ضمنی انتخاب کے اب تک کے نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

سندھ اسمبلی کی  2 نشستوں پی ایس 43 سانگھڑ اور  پی ایس 88 ملیر  جبکہ بلوچستان کے ضلع پشین کی نشست پی بی 20 پر ضمنی انتخاب ہوا۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ  کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیر علی خان 49 ہزار 571  ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےمشتاق جونیجو 6 ہزار 931  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button