پاکستان

شمالی وزیرستان ; سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز  نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔خفیہ آپریشن دہشتگردوں کی مصدقہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں علیم خان خوشالی گروپ کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button