پاکستان

خواتین کا حسن تباہ کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی؛جعلی کاسمیٹکس برآمد

لاہور میں شمالی چھاؤنی پولیس نے جعلی کریم بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے ایس پی نارتھ کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق فیکٹری سے بھاری مقدار میں جعلی کریم کی ڈبیاں، پیکنگ مٹیریل، کیمیکل اور مشین برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان جعلی کریموں پر معروف برانڈز کے اسٹیکر لگا کر مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حماد، عمران اور سلیمان شامل ہیں جن  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button