پاکستان

جعلی ڈگری کیس؟سابق سینیٹرخاتون کوجیل بھیج دیا گیا

بدین میں سیشن جج کی عدالت نےسابق سینیٹریاسمین شاہ کو 2سال قید اور 5 ہزارجرمانےکی سزا سنا دی

ڈگری جعلی ثابت ہونےپربدین میں سیشن جج کی عدالت نےسابق سینیٹریاسمین شاہ کو 2سال قید اور 5 ہزارجرمانےکی سزا سنا دی،یاسمین شاہ کوگرفتارکرکےجیل بھیج دیا گیا۔ بدین میں سیشن جج جاویدعباسی کی عدالت نےجعلی ڈگری کیس میں سابق سینیٹریاسمین شاہ کو 2 سال قید اور 5 ہزارجرمانے کی سزا سنادی ۔ سابق سینیٹریاسمین شاہ نے 2003 ء کےسینیٹ الیکشن میں بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی ۔ لیگل ایڈوائیزراعجازچانڈیوکےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نےسیشن جج کی عدالت میں ریفرنس دائرکیا تھا، سماعت کےبعد سابق سینیٹر یاسمین شاہ کوگرفتارکرکےجیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button