پاکستان

"سندھ میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے قبل اہم کام کیوں نہیں کیا گیا؟”۔۔۔ وزیر اعظم برس پڑے

وزیراعظم نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی پُرزور مذمت کی ہے۔

 عمران خان نے گورنر ہاؤس سندھ میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے ویڈیو لنک  کے ذریعے خطاب کیا۔ کھوج ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں حلیم عادل کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے قبل قانونی تقاضے ہوتے ہیں جنھیں پورا نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے جو کیا اگر کسی اور صوبے میں ہوتا تو سب ہم پر تنقید کرتے، باقی کسی صوبے میں ایسا غیر آئینی کام نہیں ہوتا۔

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے، سینیٹ کے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button