پاکستان

” آئی جی سندھ کو فوری طور پر تبدیل کریں”۔۔۔ وزیر اعظم سے ارکان کا اہم مطالبہ

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم سے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا کردیا۔

کھوج ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی غیر جانب داری پر سوال کھڑا کردیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ آئی جی سند ھ پیپلزپارٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کر ر ہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم سے آ ئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے جس پر  وزیر اعظم نے اس حوالے سے مثبت پیش رفت کی یقین دہا نی کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button