پاکستان

الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کو جھٹکا دیدیا

نون لیگ کےرہنما پنجاب ہاؤس کےنادہندہ ہیں،اس لیےان کےکاغذات نامزدگی مستردکیے گئے ہیں

سینیٹ امیدواروں کےکاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہےجس میں مسلم لیگ نون کےرہنما پرویز رشید کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئےہیں۔ ذرائع کےمطابق نون لیگ کےرہنما پرویز رشید پنجاب ہاؤس کےنادہندہ ہیں، اس لیےان کےکاغذات نامزدگی مسترد کیےگئےہیں۔

رہنما نون لیگ پرویز رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ عمران خان سےتنقید برداشت نہیں ہوتی، میں تنقید کرتا ہوں اس لیےمجھے ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ میرے خلاف جعلی ڈیمانڈ بنائی گئی، جعلی ڈیمانڈ ختم کرانے کے لیے پیسے دینے کو تیار ہوں، آپ دروازے بند کرسکتے ہیں لیکن میری آواز بند نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی کیسز میں نون لیگ کے رہنماحراست میں ہیں، سیاسی حریفوں کومیدان سےہٹانےکی کوششیں جاری ہیں، میری زبان نہ پہلےبند ہوئی تھی نہ اب ہوگی، میرے جیسےلوگ ان کوکانٹےکی طرح چبھتےہیں۔ نون لیگی رہنما نےکہا کہ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل میں جاؤں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button