پاکستان

حفیظ شیخ نےجہانگیرترین سےمدد مانگ لی،کیا جواب ملا؟

تحریک انصاف کےامیدوارعبدالحفیظ شیخ نےجہانگیرترین سےسینیٹ الیکشن میں مدد اورتعاون مانگ لیا

پاکستان تحریک انصاف کےامیدوارعبدالحفیظ شیخ نےجہانگیرترین سےسینیٹ الیکشن میں مدد اورتعاون مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کےامیدوارعبدالحفیظ شیخ کا جہانگیرترین سےرابطہ ہوا ہے، حفیظ شیخ نےجہانگیرترین سےسینیٹ الیکشن سےمتعلق مدد اور تعاون مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیرترین نےعبد الحفیظ شیخ کومدد کی یقین دہانی کروادی۔

ذرائع کےمطابق جہانگیرترین نےحفیظ شیخ کویقین دہانی کرواتےہوئےکہا کہ آپ دوست ہیں مکمل تعاون کروں گا۔ جہانگیرترین نےحفیظ شیخ سےمکالمے میں کہا کہ آپ ہماری پارٹی کےامید وارہیں لازمی سپورٹ کریں گے۔ ذرائع کےمطابق جہانگیرترین نےحفیظ شیخ سےکہا کہ جلد اسلام آباد آکرآپ سےملاقات بھی ہوگی۔ حفیظ شیخ اوریوسف رضاگیلانی کےدرمیان اسلام آباد کی جنرل نشست پرمقابلہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button