پاکستان

بشریٰ بی بی کی سہیلی کےہوش اُڑادینےوالےاثاثےسامنےآگئے

کروڑوں کی مالک نکلی ہیں ،فرحت شہزادی کےاثاثوں کی مالیت 70 کروڑ 70 لاکھ سےزائد ہے

زیراعظم عمران خان کی اہلیہ اورخاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نےسینیٹ انتخابات کیلئےجمع کروائےگئےکاغذات نامزدگی واپس لےلیےہیں تاہم ان کاغذات میں دی گئی اثاثوں کی تفصیلات بھی میڈیا پرآگئیں ہیں جوکہ ہوش گم کر دینےوالی ہیں ۔ فرحت شہزادی دراصل کروڑوں کی مالک نکلی ہیں ،فرحت شہزادی کےاثاثوں کی مالیت 70 کروڑ 70 لاکھ سےزائد ہےاور ایک سال میں ان کے اثاثوں میں 94 لاکھ 99 ہزار کا اضافہ ہواہے جبکہ واجبات کی صورت میں 22 کروڑروپےکی رقم بھی ظاہرکی گئی ہے ۔ فرحت شہزادی کےنام پرراولپنڈی میں کروڑوں روپےمالیت کےاثاثے ہیں جبکہ اس کےعلاوہ 12 مختلف پرائیویٹ اداروں میں کروڑوں کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے،فرحت شہزادی کےآٹھ بینک اکاﺅنٹس ہیں جن میں بھی کروڑوں روپےموجود ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button