پاکستان

عدالت نے حلیم عادل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

حلیم عادل شیخ کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی عدالت پہنچے جب کہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل کے شریک ملزمان مفرور ہیں اور ان کی گرفتاری درکار ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی برآمدکرنی ہیں لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں استدعا کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button