پاکستان

خیبر میڈیکل کالج میں ڈی این اے اور دیگر ٹیسٹوں کی فیس لاگو کرنے کی منظوری

ڈی این اے ٹیسٹ کی فیس 20 ہزار، زیادتی کیس میں میڈیکل ٹیسٹ کی فیس 25 ہزار، تشدد کی جانچ پڑتال کرنیکی فیس بھی 25 ہزار مقرر

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے بورڈ آف گورنر نے خیبر میڈیکل کالج میں مختلف ٹیسٹوں کی فیسیں لاگو کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کی فیس 20 ہزار روپے، زیادتی کیس میں میڈیکل ٹیسٹ کی فیس 25 ہزار روپے، تشدد کی جانچ پڑتال کرنے کی فیس بھی 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ کالج کو فیصلے پر نظر ثانی کے لیے وضاحتی مراسلہ بھیج دیا ہے، حکومت عوام کے بہترین مفاد میں فیصلے کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button